رسا نیوز ایجنسی کے نجف اشرف سے عالمی رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق عراق کے مرجع تقلید آیت الله بشیر نجفی نے تزکیہ نفس کو ایک دینی ضرورت میں سے جانا ہے اور رمضان المبارک کے مہینے میں روزہ رکھنے کو الہی نعمتوں میں سے ایک شمار کیا ہے اور مومنین کے لئے خود سازی کو واجب جانا ہے ۔
آیت الله نجفی نے مومنین سے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں اس مناسب وقت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جائے اور الہی بارگاہ میں توبہ کریں ، پیغمبر اکرم (ص) نے مومنین کو اس مہینے میں زیادہ استغفار اور توبہ کرنے کی ترغیب کی ہے اور سب لوگ یہاں تک کہ جو لوگ روزہ رکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں وہ بھی اس مہینے سے فائدہ اٹھائیں ۔
انہوں نے کہا : قرآن کی تلات اس مہینے میں جو بہار قرآن ہے نیک اعمال میں سے ہے اور اسی طرح ضرورت مندوں کی امداد اور محتاجوں کی ضرورت کو پوری کرنا اس مہینے میں افضل اعمال میں شمار ہوتا ہے اور اہل بیت علیہم السلام سے منقول روایت میں اس کی تاکید کی گئی ہے ۔