06 May 2020 - 16:04
News ID: 442658
فونت
مرکزی ترجمان جلال حیدر کا کہنا تھا کہ ماہِ مقدس میں مذہبی مقامات اور نمازیوں کو نقصان پہنچانے والے کسی صورت مسلمان نہیں ہو سکتے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان جلال حیدر نے کہا ہے کہ لوئر کرم میں پاک افغان سرحد کے قریب شورکی مسجد و امام بارگاہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مسجد و امام بارگاہ کی فوری تعمیر اور اعلٰی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جلال حیدر کا کہنا تھا کہ ماہِ مقدس میں مذہبی مقامات اور نمازیوں کو نقصان پہنچانے والے کسی صورت مسلمان نہیں ہو سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاراچنار میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور مقامی افراد کی قربانیوں کے باعث بمشکل امن قائم ہوا تھا مگر اب دوبارہ یہ واقعات تشویشناک ہیں۔

آئی ایس او کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ واقعات سے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش کر رہے ہیں، جس میں وہ ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬