06 May 2020 - 16:38
News ID: 442660
فونت
حجت الاسلام والمسلمین عباسی:
جامعہ المصطفی العالمیہ کے سربراہ نے ائمہ طاھرین علیھم السلام سے منقول دعاوں کو مسلمانوں پر خدا کا لطف و کرم بتایا اور اس میں غور کرنے کی تاکید کی۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ المصطفی العالمیہ کے سربراہ حجت ‌الاسلام والمسلمین‌ ڈاکٹر علی عباسی نے اپنی تقریر میں ائمہ طاھرین علیھم السلام سے منقول دعاوں پر غور و فکر کرنے کی تاکید کی ۔

انہوں نے ماہ مبارک رمضان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس ماہ کو ماہ ضیافت الھی بتایا اور کہا: ماہ مبارک رمضان ، معنوی ترقی کا بہترین موقع ہے لہذا خدا کے بندے اس ماہ کے ہر لمحہ اور ہر گھڑی سے بخوبی استفاد کریں اور اس کی عبادت بندگی کریں ۔

حجت الاسلام و المسلمین عباسی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خداوند متعال نے ہر سال مومن کے لئے کچھ اعمال قرار دیئے ہیں کہا: ان اعمال میں سے ایک عمل ماہ مبارک رمضان اور خصوصا شب قدر ہیں کہ جو معنویت کا اوج ہے جس کی راتیں ھزار راتوں سے بہتر اور اس شب بندوں کی تقدیر لکھی جاتی ہے اور وقت کے امام کے پاس بھیجی جاتی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: یہ موقع سبھی کے اختیار میں دیا گیا کہ ہر کوئی اپنی وسعت و کوشش اور ظرفیت کے بقدر اس ماہ سے استفادہ کرے ۔

جامعہ المصطفی العالمیہ کے سربراہ نے ائمہ طاھرین علیھم السلام سے منقول دعاوں کو مسلمانوں پر خدا کا لطف و کرم بتایا اور اس میں غور کرنے کی تاکید کی اور کہا: اس ماہ کی ہر گھڑی اور ہر لمحہ انسانوں کے لئے نعمت رکھتا ہے کہ جس کے گزرجانے کے بعد پچھتواے کے سوا کچھ بھی ہاتھ نہ ائے گا، لہذا ہمیں اس کی ہر گھڑی سے بخوبی استفادہ کرنا چاہئے۔

جامعہ المصطفی العالمیہ کے سربراہ نے اس ماہ کی دیگر خصوصیت اس ماہ میں قران کریم کا نزول بتایا اور کہا: اس ماہ میں زیادہ سے زیادہ قران کریم سے مانوس ہوں اور اس کی تلاوت کریں کیوں کہ ائمہ طاھرین بھی ایسا ہی کرتے تھے ۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬