رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کرونا وائرس کے انسداد کی اعلی کمیٹی کے اجلاس میں کورونا وائرس سے پاک علاقوں میں یوم قدس منانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بعد مقدس مقامات حرمہائے مطہر کھل جائیں گے۔
صدر حسن روحانی نے شبہائے قدر میں عوام کی طرف سے طبی پروٹوکول کی رعایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں عوام کے اس گرانقدر تعاون پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ میں اس سلسلے میں تمام مساجد، امامبارگاہوں اور دیگر مذہبی تنظیموں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہمیں ابھی سخت شرائط کا سامنا ہے کورونا کے ساتھ لڑائی جاری ہے ہمیں کورونا کو کنٹرول کرنے میں کامیابی ملی ہے لیکن ہم کورونا کو مکمل طور پر ختم نہیں کرسکے ہیں لہذا ہمیں ابھی احتیاط کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔
صدر روحانی نے کہا کہ صحت اور اقتصادی شعبہ کے حکام کو چاہیے کہ وہ عوام کو اس بات سے آگاہ کریں کہ کورونا کا خطرہ ابھی باقی ہے اور ہمیں تمام امور میں طبی پروٹوکول کو مد ںظر رکھنا چاہیے۔
صدر حسن روحانی نے یوم قدس کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جن علاقوں ميں کورونا وائرس پاک یا کم ہوگیا ہے وہاں یوم قدس مذہبی ،اخلاقی اور انسانی جذبے کے ساتھ منایا جائےگا ۔/۹۸۸/ن