‫‫کیٹیگری‬ :
18 May 2020 - 03:42
News ID: 442759
فونت
رہبر انقلاب اسلامی:
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج بروز اتوار ویڈیو کانفرنس کے ذریعے طلباء و طالبات اور طلباء تنظیموں کے نمائندوں سے اپنے خطاب میں امریکہ سے نفرت و بیزاری کی وجہ کو دنیا کے ممالک خاص طور سے افغانستان، عراق اور شام میں جنگ کی آگ کو بھڑکانا قرار دیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج بروز اتوار ویڈیو کانفرنس کے ذریعے طلباء و طالبات اور طلباء تنظیموں کے نمائندوں سے اپنے خطاب میں امریکہ سے نفرت و بیزاری کی وجہ کو دنیا کے ممالک خاص طور سے افغانستان، عراق اور شام میں جنگ کی آگ کو بھڑکانا قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ امریکہ واضح طور پر کہتا ہے کہ شام میں اس کی فوج ہے اس لئے کہ وہاں تیل ہے۔ تاہم عراق اور شام میں امریکہ نہیں رہ سکتا اور اسے ان ممالک سے نکلنا ہی پڑے گا۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی کے دفتر کی اطلاع رسانی کے آفس کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت الله العظمی سید علی خامنه ای نے اس ویڈیو کانفرنس میں امریکہ اور دنیا کے مختلف ممالک میں امریکی پرچم کو نذر آتش کئے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ عوام کی جانب سے اس طرح کا اقدام امریکی حکومت سے نفرت و بیزاری کا اعلان ہے۔ آپ نے فرمایا کہ حتی عوام کے علاوہ امریکہ کا ساتھ دینے والی حکومتوں کے بعض سربراہان جب اپنے دل کی بات کرتے ہیں تو اس سے امریکی حکومت اور حکام کیلئے ان کی نفرت اور بے اعتمادی کا مشاہدہ ہوتا ہے۔

حضرت آیت الله العظمی سید علی خامنه ای نے امریکہ سے نفرت کی ایک اور وجہ کو امریکہ کے موجودہ حکمرانوں من جملہ باتونی، منطق سے عاری اورمغرور صدر اور وزیر خارجہ کو قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ البتہ امریکہ سے نفرت کی وجہ صرف یہ نہیں ہے بلکہ امریکہ کی کارکردگی، طرزعمل، جرائم، نا انصافی، دہشتگردی کی حمایت، بدنام اور جارح اور تسلط پسند حکومتوں کی مدد و حمایت، صیہونی حکومت کے ظلم و ستم کی حمایت اور اب حال ہی میں کورونا وائرس کے بارے میں اس کی ناقص پالیسی بھی ہے۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے اس موقع پر منہ زور طاقتوں کے مقابلے میں ایران کی ثابت قدمی اور قومی اقتدار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ دشمن قوم کی تحقیراور قومی اعتماد کو ٹھیس پہنجانے کی کوششوں سے مایوس نہیں ہوا ہے تاہم دشمن کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود خداوند نے مخالفت کو اس کا مقدر بنا لیا ہے۔

حضرت آیت الله العظمی سید علی خامنه ای نے فرمایا کہ اسی کورونا وائرس سے مربوط مسائل من جملہ یورپ کے مقابلے میں ایران میں اس سے نمٹنے کی پالیسی اور عملی کارکردگی، سائنسی طور پر اس وائرس کی تشخیص کیلئے کی جانے والی کوششوں، مومنانہ امداد، اور فضا میں چھوڑے جانے والا سٹیلائٹ ایرانی قوم کی طاقت وعزت کا باعث بنا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران کی عظیم صلاحیتوں اور ظرفیتوں کے پیش نظر، ایرانی عوام ، جوانوں اورطلباء کی کفراور ظلم و استکبارکے طاقتور محاذ پر فتح اور کامیابی کو ناقابل تردید قراردیتے ہوئے فرمایا: حالیہ برسوں کے فوجی اور غیر فوجی تجربات سے بخوبی ثابت ہوتا ہے کہ ایرانی قوم میں اپنے دشمن پر کامیاب ہونے کی بھر پور صلاحیت اورتوانائی موجود ہے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬