‫‫کیٹیگری‬ :
28 May 2020 - 16:27
News ID: 442832
فونت
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہاکہ ایران کی جانب سے وینزویلا کے لئے بھیجی گئے تیل بردار بحری جہازوں کا امریکی دھمکیوں کے باوجود وینزویلا پہنچنا امریکا کی کمزوری اور بے بسی کی علامت ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امریکہ اب سپر پاور نہیں رہا امریکہ اب عالمی معاملات میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ اپنے انسان دشمن کردار کے باعث امریکا اقوام عالم میں میں منفور ہوچکا ہے یہی سبب ہے کہ دنیا بھر کی مظلوم اقوام امریکا کے ظلم و بربریت سے نفرت کا اظہار کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے امریکہ کے انسان دشمن سامراجی کردار کو بے نقاب کیا اور امریکہ کو شیطان بزرگ کا خطاب دیا اور حق و باطل کے محاذ کی تشریح کرتے ہوئے شیطان امریکہ کے اسلام دشمن اور انسان دشمن بلاک کے مقابل اھل حق کا محاذ تشکیل دیااور مقاومتی بلاک نے دنیا بھر میں امریکہ کے سپر پاور ہونے کے زعم کو خاک میں ملا دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے وینزویلا کے لئے بھیجی گئے تیل بردار بحری جہازوں کا امریکی دھمکیوں کے باوجود وینزویلا پہنچنا امریکا کی کمزوری اور بے بسی کی علامت ہے۔ عظیم مجاہد اسلام شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت نے امریکہ کو مزید کمزور کر دیا آج امریکہ اسلامی ممالک اور مڈل ایسٹ میں کمزور ترین پوزیشن پر ہے۔ عراق افغانستان سمیت بہت سارے اسلامی ممالک میں قائم امریکہ کے فوجی اڈے امریکا کی سامراجی ذہنیت کی علامت ہیں مگر عراق کے اندر امریکہ کو مسلسل ہزیمت شکست اور شرمندگی کا سامنا ہے۔ کروڑوں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود عراق پر حاکمیت اور قبضے کا امریکی خواب کبھی پورا نہیں ہو سکے گا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬