17 May 2020 - 17:41
News ID: 442756
فونت
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ ہمیں اپنے خلاف مقدمات کے اندراج کا کوئی غم نہیں ہے ہمیں خوشی اس بات کی ہے کہ مشکل ترین حالات میں بھی عزاداروں نے آل محمد سے کیا ہوا اپنا عہد وفا نبھایا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ عزاداری امام علی علیہ السلام عظیم عبادت ہے اور اس عبادت کے دوران عزاداروں کے خلاف جو ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں وہ انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہیں۔ عشق اہل بیت کے جرم میں ہم گذشتہ چودہ سو سال سے سختیاں مصائب اور مشکلات سہتے آئے ہیں اور جیل اور مقدمات ہمارے لئے نئے نہیں ہیں اور نہ ہی یہ مقدمات ہمیں اپنے ہدف سے روک سکتے ہیں۔ عزاداران امام علی علیہ السلام کے خلاف مقدمات سے نہ تو عزاداری کو روکا جا سکتا ہے نہ ہی ان کے عزم اور حوصلے میں کمی آ سکتی ہے۔ عشق اہل بیت کے جرم میں جیل جانا ہم اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں۔

ہم اس موقع پر سندھ حکومت سے اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فلفور عزاداروں کے خلاف درج مقدمات واپس لے۔ ملک بھر میں جہاں جہاں عزاداروں کے خلاف ایف آئی آرز درج ہوئی ہیں ملت سے وابستہ وکلاء رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں اور پوری ملت اسیر عزاداروں کی حمایت کر رہی ہے۔ ہمیں اپنے خلاف مقدمات کے اندراج کا کوئی غم نہیں ہے ہمیں خوشی اس بات کی ہے کہ مشکل ترین حالات میں بھی عزاداروں نے آل محمد سے کیا ہوا اپنا عہد وفا نبھایا ہے اور پاکستان کی گلی گلی اور شہر شہر میں علی علی کے نعرے بلند ہوئے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬