18 August 2020 - 13:52
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 443483
فونت
عالمی اسلامی امور میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر آیت اللہ شیخ محمد علی تسخیری کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی اسلامی امور میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر آیت اللہ شیخ محمد علی تسخیری کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا ہے۔

آیت اللہ تسخیری تہران میں  ۲۷ مہر ۱۳۲۳ شمسی یعنی ۱۹ اکتوبر ۱۹۴۴ میں پیدا ہوئے۔

آیت اللہ تسخیری نے سن ۱۳۷۴ ہجری شمسی یعنی ۱۹۷۴ عیسوی میں سازمان فرہنگ و ارتباطات اسلامی کو تاسیس کیا  اور اس طرح انھوں نے غیر ملکی سطح پر ایک ادارے کے ذریعہ ثقافتی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انھیں ۲۰۰۱ عیسوی میں عالمی تقریب مذاہب اسلامی ادارے کا سکریٹری جنرل مقرر کیا۔

آیت اللہ تسخیری نے مسلمانوں کے مختلف فرقوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا۔ 

آیت اللہ تسخیری کی کچھ اہم آثار جو انہوں نے لکھی ہے اس میں مسلم اقلیتیں ، مسائل اور اس کا حل ، دوسروں سے بات کرنے کے لئے طرق کار ، اسلامی مذاہب کے درمیان اتحاد و اتفاق کے بارے میں ، فکری اتحاد میں ہماری ذمہ داری ، بنیادی قانون کے تحت عمل اور ہم آہنگی مشہور ہے ۔

اللہ تعالی ، مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬