25 August 2020 - 11:53
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 443554
فونت
حجت الاسلام سید حمید الحسن زیدی :
جامعہ امام مہدی کے مدیر و بانی حجت الاسلام سید اقتدار مہدی زیدی  انتقال پر الاسوہ فاؤنڈیشن سیتاپور کے سربراہ نے تعزیت پیش کی ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جامعہ امام مہدی کے مدیر و بانی حجت الاسلام سید اقتدار مہدی زیدی  انتقال پر الاسوہ فاؤنڈیشن سیتاپور کے سربراہ نے تعزیت پیش کی ۔

باسمہ تعالیٰ
جناب مولانا اقتدار مہدی صاحب پرنسپل جامعہ امام مہدی سرسی کے انتقال کی افسوسناک خبر موصول ہوئی ۔
اناللہ واناالیہ راجعون ۔

کریم پروردگار بحق معصومین علیھم السلام اپنی رحمت واسعہ کے سایہ میں جگہ عنایت فرمائے انتہائی جد وجہد کے ساتھ مدرسہ کا قیام اور پھر پوری جانفشانی کے ساتھ مرتے دم تک بحسن و خوبی اس کی مدیریت ان کا اہم کارنامہ ہے وہ بھی اس صورت حال میں جہاں ظاہری چکاچوند کے دلدادہ مسئولین ذیربط اونچی اونچی ولوکھوکھلی عمارتوں کی چکا چوند میں گم ہوں اور ان کے سامنے کسی مخلص کی ابتدائی خدمات کو مضحکہ خیز سمجھتےہوئے قابل توجہ نہ قرار دیتے ہوں۔

مولا نا اقتدار مہدی صاحب کی طویل جدو جہد آخر رنگ لائی اور بہت سے قابل قدر خدمات انجام دینے میں کامیاب ہوئے جن کا آجبکم ازکم کلمات تعزیت میں ہی تھوڑا بہت اعتراف ہو رہا ہے قدر ناشناس افراد یامتعلقہ ادارے اس سے زیادہ اور کر بھی کیا سکتے ہیں ہماری دعا ہے کہ خداوند کریم تمام پسماندگان خصوصا ان کے صاحب زادے کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

سید حمید الحسن زیدی
الاسوہ فاؤنڈیشن سیتاپور

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬