‫‫کیٹیگری‬ :
16 March 2013 - 15:37
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 5228
فونت
رسا نیوزایجنسی - ایرانی پارلیمنٹ اسپکر نے شھر قم کے مراجع تقلید اور علمائے کرام سے ملاقات اور گفتگو کی ۔
ڈاکٹر علي لاريجاني لاريجاني کي  ملاقات


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ اسپکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے جمعہ کے دن قم کے مراجع تقلید سے ملاقات اور گفتگو کی  ۔


علی لاریجانی نے سب سے پہلے حضرت آیت ‌الله ناصر مکارم‌ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات اور گفتگو کی  ۔


اور اس کے بعد انہوں نے حضرت آیت الله صافی گلپایگانی سے ان کے دولت کدہ پر ملاقات کی  ۔


اور پھر اپ نے حضرت آیت ‌الله عبد الله جوادی ‌آملی سے بھی ملاقات کی  ۔


لاریجانی نے گذشتہ روز آیت الله علوی گرگانی سے بھی ملاقات میں ملک کے حالات سے انہیں اگاہ کیا ۔


واضح رہے کہ یہ تمام ملاقات خصوصی تھیں اور اس میں پریس رپورٹرز کو انے کی اجازت نہیں تھی ۔


علی لاریجانی آج عصر کے وقت حضرات آیات موسوی اردبیلی و سبحانی اور بعض دیگر علمائے کرام سے ملاقاتیں کریں گے  ۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬