‫‫کیٹیگری‬ :
18 May 2013 - 14:59
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 5403
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی - قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے کہا: عوام نے عام انتخابات میں شرپسندی و جنونیت کو مسترد کرکے ثابت کردیا وحدت ہی میں تمام مسائل کا حل ہے ۔
حجت الاسلام سيد ساجد نقوي


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائم مقام سربراہ حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے اپنے ارسال کردہ بیان میں حالیہ انتخابات کو انتہاء پسندی اور دہشت گردی کیخلاف ریفرنڈم جانا ۔


قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ تمام مکاتب فکر، عمائدین اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام نے انتہاء پسندی اور جنونیت کو مسترد کرتے ہوئے امن، خوشحالی اور ترقی کا بہترین فیصلہ کیا تاکید کی : تمام سیاسی جماعتیں عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے ملکی مفادمیں فیصلے کریں۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ حالیہ انتخابات میں عوام جس جوش و خروش اور یکجہتی سے جمہوریت کے فروغ کیلئے گھروں سے نکلے اور مملکت خداد اد کو امن ، خوشحالی اور ترقی کی جانب گامزن کرنے کیلئے اپنا ووٹ استعمال کیا اس پر وہ تحسین کے مستحق ہیں کہا: تمام مکاتب فکر ، عمائدین اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام نے ثابت کردیا کہ وہ ملک میں بھائی چاری، امن و آشتی کے داعی ہیں اور کسی بھی ایسے گروہ کا راستہ روکیں گے جو ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کو بھڑکانے کا سبب بنے یا اتحاد میں دراڑیں ڈالنے کی کی مذموم کوششیں کریں۔


حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے پورے ملک خصوصاً جھنگ کے عوام کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا : جھنگ کی عوام نے جس طرح شرپسندی اور جنونیت کو مسترد کیا وہ لائق تحسین ہے ۔


انہوں نے مزید کہا: عوام کے فیصلے نے ثابت کردیا کہ ملکی استحکام اور دہشت گردی کا خاتمہ اتحاد و وحدت میں پنہاں ہے۔
 

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬