‫‫کیٹیگری‬ :
27 May 2013 - 10:22
News ID: 5456
فونت
رسا نیوز ایجنسی – عراق کے تخصصی ریسرچ سنٹر نے کربلائے معلی میں شیعہ و سنی عراقی علما کا چوتھا اجلاس منعقد کیا ۔
شيعہ و سني عراقي علما کا اجلاس


رسا نیوز ایجنسی کی نون نیوز سے منقولہ رپورٹ کے مطابق، عراق کے تخصصی ریسرچ سنٹر کے زیر اھتمام اور ادارہ معارف اسلامی الغری کے زیر نظر کربلائے معلی میں شیعہ و سنی عراقی علما اور نامور شخصیتوں کی شرکت میں چوتھا اجلاس منعقد کیا گیا ۔


مراجع تقلید عراق میں آیت‌ الله‌ شیخ بشیر نجفی کے بیٹے حجت الاسلام شیخ علی نجفی نے اس اجلاس میں خطاب کے دوران کہا: اس طرح کی بہت سارے اجلاس اور نشستیں منعقد ہوئیں مگر کوتاہیوں کہ بنیاد پر بے ثمر ثابت ہوئیں ۔


انہوں ںے مزید کہا: آج عراق کو اتحاد، ھمبستگی اور ھمدلی کی ضرورت ہے، کیوں کہ دشمن اس ملک کا تجزیہ اور اس سرزمین کو ٹکڑوں میں بانٹ دینا چاہتا ہے ۔


نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین سید ‌صدرالدین قبانچی نے اس اجلاس کو علمائے اسلامی، اساتذہ اور یونیورسٹی کے فعال و سرگرم افراد کی افکار کے یکجا ہونے اور دھشت گردی و افراطی گری سے مقابلہ کا ذریعہ جانا ۔


جنوبی عراق میں علمائے اھلسنت کونسل کے سربراہ شیخ خالد الملا نے یاد دہانی کی: علمائے دین پر واجب ہے کہ اسلامی اور حقیقی ، سیاست سے دور موقف اپنائیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬