‫‫کیٹیگری‬ :
29 June 2013 - 18:24
News ID: 5592
فونت
تیس جون سے؛
رسا نیوز ایجنسی - ولایت فقیہ، مشرق وسطیٰ میں اسلامی بیداری اور مہدویت کے موضوعات پر سہ روزہ سمینار تیس جون سے بلتستان پاکستان میں منعقد ہوگا ۔
مجلس وحدت مسلمين پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن نے اپنے ارسال کردہ بیانیہ میں ولایت فقیہ، مشرق وسطیٰ میں اسلامی بیداری اور مہدویت کے موضوعات پر تیس جون منعقد ہونے والے سہ روزہ سمینار کی خبر دی ۔


اس رپورٹ کے مطابق، اس سمینار میں ولایت فقیہ، مشرق وسطیٰ میں اسلامی بیداری اور مہدویت کے مسئلہ پر سرزمین پاکستان کے نامور اور مشھور علمائے کرام تقریر کریں گے ۔ 


اس تین روزہ سیمینار میں ایم ڈبلیو ایم کی شوری عالی کے سربراہ حجت الاسلام شیخ محمد حسن صلاح الدین اور کراچی ڈویژن کے رہنما نقی ہاشمی خصوصی خطاب کریں گے ۔


30 جون بوقت چار بجے شام ہوٹل مشہ بروم اسکردو میں ایم ڈبلیو ایم کی شوری عالی کے سربراہ حجت السلام شیخ محمد حسن صلاح الدین ولایت فقیہ کے موضوع  پر خطاب کریں گے جبکہ 01 اور 02 جولائی کو ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے رہنما نقی ہاشمی کا مشرق وسطیٰ میں اسلامی بیداری اور مہدویت کے موضوع پر خطاب ہوگا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬