‫‫کیٹیگری‬ :
11 January 2014 - 14:48
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 6311
فونت
آیت الله مکارم شیرازی:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے انسانی حقوق کے عالمی مراکز کی سرگرمیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا: اج دنیا ظلم و ستم سے تھک چکی ہے اور ایک منجی کے انتظار میں ہے ۔
آيت الله مکارم شيرازي

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت ‌الله ناصر مکارم ‌شیرازی نے اج صبح درس خارج فقہ سے پہلے جو سیکڑوں طلاب وافاضل حوزہ علمیہ قم کی موجودگی میں مسجد اعظم قم میں منعقد ہوا 9 ربیع‌الاول  یوم آغاز امامت حضرت صاحب الامر(عج) کی مبارکباد پیش کی ۔


انہوں ںے مزید کہا: آج پوری دنیا اپ کے انتظار میں ہے اور جب تک اپ کا ظھور نہ ہوگا دنیا میں عدل و انصاف و صلح کا بول بالا نہ ہوگا ۔


اس مرجع تقلید نے اس بات زور دیتے ہوئے کہ بہت سارے لوگوں نے دنیا میں عدل و انصاف اور صلح و سلامتی قائم کرنے کا دعوا کیا مگر ناکام رہے کہا: اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل جیسے مراکز دنیا میں صلح و امنیت اور انسانی حقوق کے دفاع میں تاسیس کئے گئے مگر افسوس کے ساتھ آج کہنا پڑ رہا ہے کہ یہ خود ظلم و بے انصافی کا وسیلہ بن چکا ہے ۔


اس مرجع تقلید نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ اج دنیا ظلم و ستم سے تھک چکی ہے اور ایک منجی کے انتظار میں ہے ظھور امام زمانہ (عج) کی دعائیں کرنے کی تاکید کی ۔


حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے یاد دہانی کی : ہم سبھی پر لازمی ہے کہ روز و شب آنحضرت (عج) کے ظھور کی دعائیں کریں کیوں کہ جس قدر بھی دعائیں زیادہ کی جائیں گی اپ کا ظھور جلد ہوگا ۔


 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬