‫‫کیٹیگری‬ :
15 February 2014 - 08:24
News ID: 6444
فونت
تہران کے امام جمعہ:
رسا نیوز ایجنسی - حجت الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے گیارہ فروری کو انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر پورے ملک میں نکلنے والی ریلیوں کو اسلامی انقلاب کی پائیداری کی علامت جانا اور کہا: سامراجیت کے ساتھ تعلقات مشکلات کے حل کی راہ نہیں ہے بلکہ مزاحمت رمز کامیابی ہے ۔
حجت الاسلام و المسلمين کاظم صديقي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی اس ھفتہ تہران میں ہونے والی نماز جمعہ میں جو لاکھوں نمازیوں کی شرکت میں منعقد ہوئی کے خطبہ میں گیارہ فروری کو انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر پورے ملک میں نکلنے والی ریلیوں کو اسلامی انقلاب کی پائیداری کی علامت جانا ۔


انہوں نے انقلاب اسلامی ایران کی 35 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ملک بھر میں نکالی جانی والی عظیم الشان ریلیوں میں ایران کے غیور عوام کی دشمن شکن اور کارنامے پر شرکت کی قدردانی کی اور کہا : ایران کے عوام نے دنیا والوں کو بتادیا کہ وہ ایران کے اسلامی انقلاب کے تسلسل اور اس کی پائیداری کا جشن مناتے ہیں ۔


تہران کے امام جمعہ نے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی مناسبت سے گیارہ فروری کی عظیم الشان ریلیوں میں ملت ایران کی بھرپور شرکت کو اسلامی انقلاب کے اصول پر عوام کے کاربند رہنے کی علامت قرار دیا اور کہا: بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی(رہ) نے اسلام پر مبنی نظام کی بنیاد رکھی اور اس کی ذمہ داری خود عوام کے سپرد کردی ۔


حجت الاسلام و المسلمین صدیقی نے دنیا میں رونما ہونے والے مختلف انقلابات من جملہ فرانس اور روس کے انقلاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی : مغرب میں رونما ہونے والے انقلابات وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ محو ہوتے چلے گئے اور ان کے نعرے بھی اپنی حیثیت کھو بیٹھے ، لیکن ایران کے عوام نے 35 سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود اسلامی انقلاب کی کامیابی کی حقانیت اور اس کی طاقت و توانائی نیز اپنے اتحاد و وحدت کو انسانیت و دین کے دشمنوں پر ثابت کردیا۔


تھران کے امام جمعہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بعض لوگوں نے یہ تصور کیا کہ ترقی و پیشرفت ، آزادی و خودمختاری کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتی کہا : سائنس و ٹیکنالوجی ، پرامن جوہری شعبے اور نانو ٹیکنالوجی میں ملت ایران کی عظیم ترقی و پیشرفت سے نشاندہی ہوتی ہے کہ مزاحمت رمز کامیابی ہے اور اغیار کے ساتھ تعلقات مشکلات کے حل کی راہ نہیں ہے۔ 


انہوں ںے عالمی سامراجیت کی طرف سے کئے گئے دعوؤں کو کہ ملت ایران پابندیوں کی بناپر مذاکرات کی میز پر آئی ہے ، مسترد کرتے ہوئے کہا: ملت ایران ، اقتصادی مشکلات کی خاطر اپنے اصول و اعتقادات سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔


حجت الاسلام و المسلمین صدیقی نے اس بات پر تاکید کے ساتھ کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ مذاکرات کا خواہاں رہا ہے کہا : بعض افراد کی سادگی اور مغرب سے وابستہ بعض عناصر کے پروپیگنڈے نے دشمن کو غلط فہمی میں مبتلا کردیا تھا ، لیکن ملت ایران نے گیارہ فروری کی عظیم الشان ریلیوں میں بھرپور انداز میں شرکت کرکے دشمنوں کو منھ توڑ جواب دیا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬