سرزمین ایران کے مشھور عالم دین حجت الاسلام والمسلمین قرائتی نے معاشرہ میں حلال ہنسی ترویج کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ یہ عمل جوانوں کو دین اور معنویت کی جانب مائل کرنے میں بہت زیادہ اثر انداز ہے ۔
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے نزول قران کریم کا مقصد اس کتاب میں تدبر و تذکر بتایا اور تاکید کی کہ علماء اور مبلغین اپنے بیان کو مخاطبین پر زیادہ اثر انداز ہونے کے لئے آیات الھی سے انسیت پیدا کریں ۔
سرزمین ایران کے مشھور مقرر حجت الاسلام والمسلمین ناصر رفیعی نے آیت الله گلپائگانی کی برسی کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: عصر غیبت میں علماء شریعت کے محافظ اور پاسدار ہیں ۔
حوزه علمیہ کے مرکز مطالعات اور شبھات کے جوابات کے زیر اھتمام اور آیت الله مقتدائی کی شرکت میں جامع کلام اسلامی سافٹ وئر کی رونمائی کا پروگرام منعقد ہوگا ۔
مفسر عصر حضرت آیت الله جوادی آملی نے قران کریم سے انسیت اور لگاو، طالب علم کا وظیفہ جانا اور کہا: عترت، عِدل قران یعنی قران کے ہم پلہ ہیں ، اسے منقول روایتوں کو پہلے آیات قران کے روبرو قرار دیں اور پھر ان سے استفادہ کریں ۔