‫‫کیٹیگری‬ :
04 December 2017 - 12:58
News ID: 432093
فونت
محمود عباس:
فلسطین کے صدر نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینا ناقابل قبول ہے اور اس کے اس فیصلے سے خطے میں امن کی کوششوں کو خطرہ لاحق ہوجائے گا۔
محمود عباس

رسا نیوز ایجنسی کی فلسطین الیوم سے رپورٹ کے مطابق، کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئےکہاہے کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینا ناقابل قبول ہے امریکہ کے اس فیصلے سے خطے میں امن کی کوششوں کو خطرہ لاحق ہوجائے گا۔

محمود عباس کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت کے طور پر قبول کرنا یا بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کے حوالے سے کوئی قدم  اٹھانے سے خطے میں امن کے لیے خطرات بڑھ جائیں گے۔

واضح  رہے کہ امریکی حکام نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ہفتے بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر قبول کرسکتے ہیں جس سے امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کے ان کے ممکنہ فیصلے کی تاخیر کا اثر زائل ہوگا۔

ذرائع‏ کے مطابق امریکہ کو اس سلسلے میں سعودی عرب کی حمایت بھی حاصل ہے سعودی عرب اسلام اور مسلمانوں کے خلاف پس پردہ مختلف قسم کی امریکی اور اسرائیلی سازشوں میں شریک ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬