ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ آج صبح یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایرانی سفارتخانے پرمیزائل داغے جانے کی وجہ سے آگ لگ گئی ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج صبح صنعا میں حالیہ دنوں کے دوران ہونے والی جھڑپوں کی وجہ سے ایران کے سفارتخانے میں آگ لگ گئی۔
سعودی ٹیلی ویژن چینل العربیہ نے دعوی کیا ہے کہ ایرانی سفارتخانے میں آگ راکٹ کے حملے کی وجہ سے لگی تاہم یہ نہیں کہا کہ راکٹ کس سمت سے آیا تھا۔
چینی نیوز چینل (سی جی ٹی این) نے ایک ویڈیو فلم دکھائی جس میں صنعا میں ایرانی سفارتخانے سے دھواں اٹھ رہا ہے۔
ابھی تک اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں ہیں۔
واضح رہے کہ صنعا میں انصاراللہ اورعلی عبدالله صالح کے مابین مذاکرات کی ناکامی کے بعد دونوں جانب کی فورسز کے مابین جھڑپیں شروع ہوئیں جس میں اب تک درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے