‫‫کیٹیگری‬ :
04 December 2017 - 13:13
News ID: 432097
فونت
قاری احمد میاں:
جشن میلادالنبی (ص) سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنت کے مرکزی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ہم ختم نبوت کے پہرے دار ہیں، جو بھی اس پر حملہ آور ہوگا اس کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا، ہم نبی رحمت کے ماننے والے ہیں ہمیں مجبور نہ کیا جائے۔
جشن میلادالنبی پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہمیں اللہ کے سب سے محبوب نبی کریم کی سیرت طیبہ پر غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ ہم اپنے آپ کو بہتری، خیر، نیکیوں، بھلائیوں اور انسانیت پر مبنی دیگر اعلی صفات سے منور کر سکیں، نبی کریم کی جامع ترین زندگی نہ صرف امت مسلمہ کے لئے بلکہ تمام اقوام عالم کے لئے بھی ایک بہترین نمونہ ہے، ۔

ان خیالات کا اظہار صاجزادہ قاری احمد میاں خان نقشبندی نے مرکزی جماعت اہلسنت ملتان کے زیراہتمام جامع مسجد پھول ہٹ چوک بازار میں منعقدہ سالانہ جلسہ جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

جس کی صدارت صاجزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی اور صاجزادہ قاری احمد میاں خان نقشبندی نے کی، جلسہ سے مرکزی جماعت اہلسنت ملتان کے ضلعی صدر مولانا خورشید احمد چشتی، سٹی صدر محمد سلیم قریشی، ناظم اعلی زاہد بلال قریشی، مولانا مفتی عبدالعلیم جلالی امیر تحریک لبیک یارسول اللہ ملتان نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر مولانا مفتی عبدالعلیم جلالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان شہر عشاقان مصطفی کا قلعہ ہے، ختم نبوت اور ناموس رسالت کے لئے ہم کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے، ہم ختم نبوت کے پہرے دار ہیں، جو بھی اس پر حملہ آور ہوگا اس کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا، ہم نبی رحمت کے ماننے والے ہیں ہمیں مجبور نہ کیا جائے ۔

جلسہ میں حاجی فدا حسین حامدی، حافظ غلام دستگیر نورانی، حاجی سجاد علی حامدی، حافظ محمد شریف نورانی، میاں محمد احمد قریشی، محمد ایوب قریشی، محمد اقبال حامدی، محمد شکیل حامدی اور دیگر نے شرکت کی۔  /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬