‫‫کیٹیگری‬ :
13 December 2017 - 19:38
News ID: 432237
فونت
حسن روحانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی سربراہی اجلاس میں اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران بیت المقدس کے دفاع کے لئے کسی پیشگی شرط کے بغیر دوسرے اسلامی ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کے لئےآمادہ ہے۔
حسن روحانی

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ،  اسلامی مجہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اسلامی تعاون تنظیم کے سررباہی اجلاس میں شرکت کے لئے کل ترکی پہنچے جہاں انھوں نے آج اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی مجہوریہ ایران بیت المقدس کے دفاع کے لئے کسی پیشگی شرط کے بغیر دوسرے اسلامی ممالک کے ساتھ  تعاون کرنے کے لئےآمادہ ہے۔

صدر حسن روحانی نے ترکی کے صدر اور دیگر اسلامی ممالک کے سربراہان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اس اجلاس میں اکٹھا ہونا بہت ہی اہم ہے مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا سب سے پرانا اور سب سے زیادہ دردناک مسئلہ ہے جس کا آغاز بالفور اعلامیہ سے ہوا اور آج اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیت المقدس کو بھی اسرائيل کا دارالحکومت تسلیم کرلیا حالانکہ امریکی صدر کا یہ اقدام نادرست ،  غلط اور غیر قانونی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

صدر حسن روحانی نے امریکی صدر کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائيل کا دارالحکومت قراردینے کے اعلان کے بعد اسلامی ممالک کے سریع رد عمل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلامی ممالک بیت المقدس کے بارے میں بہت ہی حساس ہیں اور یہ حساسیت ہمارے دین اور ایمان کی علامت ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکی صدر کی اس سازش کو ناکام بنانے کے لئے عملی اقدام بہت ضروری ہے اور ہمیں دیکھنا چآہیے کہ کن وجوہات اور عوامل کی بنا پر امریکی صدر نے ایسا گستاخانہ اعلان کرنے کی ہمت و جرائت کی ہے؟

صدر حسن روحانی نے کہا کہ چونکہ بعض اسلامی ممالک اسرائیل کے ساتھ گہری دوستی اور سفارتی تعلقات  قائم کرنے کی تلاش میں ہیں اور اسی خوشی کی بنا پر امریکی صدر نے بیت المقدس کو اسرائيل کا دارالحکومت قراردیدیا۔

صدر حسن روحانی نے فلسطین کے مستقبل کے بارے میں بعض غلط اور نادرست نسخوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان تجاویز اور نسخوں پر عمل کیا گیا تو اسرائيل ہمیشہ کے لئے فلسطین پر مسلط ہوجائے گا۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ صہیونی خود یہودیوں، عیسائیوں، مسلمانوں اور عربوں کے دشمن ہیں اسرائیل میں بسنے والے صہیونیوں کا یہودیوں سے کوئی تعلق نہیں صہیونی، یہودیوں کے بھی دشمن ہیں۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ فلسطین میں جمہوریت کے سائے ميں مسلمان ، عیسائی اور یہودی زندگی بسر کرسکتے ہیں اور اس علاقہ کے اصل وارث ہی مسلمان، عیسائی اور یہودی ہیں صہیونیوں کو مسلمانوں ، عیسائیوں اور یہودیوں پر مسلط کیا گیا ہے لہذا صہیونی کسی دین ، آئین اور اخلاق کے پابند نہیں ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ فلسطینی بچوں اور عورتوں کو بھی بے رحمی کے ساتھ قتل کرتے ہیں ۔

صدر حسن روحانی نے امریکی صدر کے فیصلے کی مذمت پر تاکید کرتے ہوئے اسلامی ممالک کے باہمی اتحاد پر زوردیا۔

صدر حسن روحانی نے اسلامی ممالک کے رہنماؤں پر زوردیا کہ وہ فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کے خاتمہ کے سلسلے میں ٹھوس اور عملی اقدام اٹھائیں۔

صدر حسن روحانی نے عراق و شام میں داعش کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسرائیل کی دہشت گردانہ پالسیوں سے بھی غافل نہیں رہنا چاہیے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ بیت المقدس فلسطین کا ابدی اور دائمی دارالحکومت ہے اور ایران بیت المقدس کے دفاع کے سلسلے میں تمام اسلامی ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬