15 December 2017 - 12:08
News ID: 432258
فونت
بہرام قاسمی:
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فلسطینی قوم کے ناقابل انکار حقوق کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اور سربراہی اجلاس کے اختتامی اعلامیے کی حمایت کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ناجائز اور جعلی صیہونی ریاست کو تسلیم کرتے ہیں۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان دفترخارجہ بہرام قاسمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اور سربراہی اجلاس میں منظور ہونے والے بعض فیصلوں پر کہا کہ ایران فلسطینی قوم کے ناقابل انکار حقوق کی بھرپور حمایت کرتا ہے تاہم اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ ایران، اسرائیل کی غاصب اور جعلی حکومت کو تسلیم کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ استنبول اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران نے قابض صیہونی ریاست کو تسلیم نہ کرنے کے حوالے سے اپنے مؤقف کا اعلان کیا اور اس حوالے سے تنظیم کے سیکرٹریٹ کو بھی باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔

یاد رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں او آئی سی نے بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کے فیصلے پر او آئی سی کا ہنگامی سربراہی اجلاس ترکی شہر استنبول میں ہوا جس میں ایران کے صدر سمیت او آئی سی کے رکن ممالک کے 57 نمائندوں اعلی حکام اور سربراہان مملکت نے شرکت کی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬