‫‫کیٹیگری‬ :
18 December 2017 - 12:40
News ID: 432273
فونت
آیت الله وحید خراسانی:
حضرت آ‌یت الله وحید خراسانی نے اس بات کی تاکید کی کہ ہم نے حضرت زهراء بہ نسبت کوتاہی برتی ہے دنیا کے شیعوں سے بی بی دوعالم کے ایام شھادت کو بہتر سے بہتر منانے کی درخواست کی ۔
آیت الله وحید خراسانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تعظیم شعائر فاطمی کے اہلکاروں نے خادمین فاطمیہ اجلاس میں شرکت کی اور مرجع تقلید حضرت آیت الله وحید خراسانی کے بیان سے استفادہ کیا ۔

اس پروگرام میں حوزہ علمیہ قم اور مشھد مقدس کے علمائے کرام اور شخصیتوں نے شرکت کی نیز دفتر رهبر معظم انقلاب اسلامی قم کے ذمہ دار حجت اسلام والمسلمین مروی ، ایرانی حوزات علمیہ کے ذمہ دار حجت اسلام والمسلمین اعرافی ، شھر قم ایران میں دفتر حضرت آیت اللہ سیستانی کے ذمہ دار حجت اسلام والمسلمین سید جواد شهرستانی ، حجج الاسلام و المسلمین شیخ حسن صافی، سید جواد گلپائگانی، سید علی میلانی، حسینی بوشهری، علوی بروجردی، مروارید، شب زنده دار، غروی، سید احمد خاتمی، حسینی صدر، شیخ جواد فاضل لنکرانی، شیخ جعفر تبریزی، سید مهدی و سید علی و سید حسن روحانی، ایرانی وزیر داخلہ رحمانی فضلی ، ایرانی وزیر انٹیلی جنس علوی ، ایرانی وزیر اسلامی گائڈنس صالحی ، معیشتی مسائل میں ایرانی صدر جمھوریہ کے نائب نہاوندیان ، تہران سٹی کونسل کے رکن احمد مسجد جامعی ، ایرانی عدلیہ کے سربراہ کے نمائندہ نبوی اور شھر قم کے گورنر صادقی بھی شریک ہوئے ۔  

اس اجلاس کی ابتداء میں ایرانی وزیر داخلہ رحمانی فضلی نے اپنی تقریر میں اربعین امام حسین علیہ السلام مختصر رپورٹ پیش کرتے ہوئے انجمنوں کی جانب سے دینی شعائر کی تعظیم اور اربعین امام حسین علیہ السلام کے ملک پر ثقافتی اثرات کی جانب اشارہ کیا ۔

حجت الاسلام رضوی نے بھی یوم شھادت حضرت زھراء سلام علیھا کو ہونے والے انجمنوں کے پروگراموں کے ثقافتی اور سماجی اثرات کے حوالے تقریر کرتے ہوئے عاشقین حضرت زھراء سلام علیھا کے درمیان معرفتی نشستوں کے انعقاد کی رپورٹ پیش کی ۔

حضرت آیت الله وحید خراسانی نے اپنی مفصل تقریر میں حضرت زهرا سلام الله علیها کی منزلت اور فضائل و کمالات بیان کئے اور حدیث «إنّما سمّیت فاطمة فاطمة لأنّ الخلق فطموا عن معرفتها» کی تشریح فرمائی ۔

اس مرجع تقلید نے شھادت حضرت زھراء سلام اللہ علیھا کے دن ماتمی دستے نکالے جانے کی تاکید کی اور حضرت کے مصائب پڑھے ۔

حضرت آیت الله وحید خراسانی نے بیان کیا: ہم نے حضرت زهرا بہ نسبت کوتاہی برتی ہے ، ہم حضرت کے غم میں جو کچھ بھی کرتے ہیں وہ ہماری توانائی کے بقدر ہے آن حضرت کے شخصیت کے بقدر نہیں لہذا اس راہ میں ہمیں شیطانی وسوسے سے خود کو محفوظ رکھنا چاہئے ۔/۹۸۸/ ن۹۷۲

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬