‫‫کیٹیگری‬ :
01 February 2018 - 21:55
News ID: 434865
فونت
آیت الله علوی گرگانی :
حضرت آیت الله علوی‌ گرگانی نے اس اشارہ کے ساتھ کہ ملک کی دفاعی امور میں سستی اور کوتاہی مناسب نہیں کہا: میزائیل کی پیداوار اور دفاعی امور کو مضبوط بنانے کی تاکید کی ۔
آیت الله علوی گرگانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله علوی ‌گرگانی نے وزارت دفاع کے دفاعی صنعت کے حکام سے ملاقات میں اس بیان کے ساتھ کہ انقلاب اسلامی ایران اہل بیت (ع) و حضرت فاطمہ زهرا (س) کی برکت سے کامیاب ہوا ہے بیان کیا : انقلاب اسلامی کے بانی بھی حضرت زهرا (س) کی اولاد میں سے تھے کہ ان کی ولادت کی تاریخ بھی ان کی مادر گرامی حضرت زهرا (س) کی ولادت ایک ہی روز ہے ۔

انہوں نے نور مکتب اہل بیت علیہم السلام کے برکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : تمام اہل بیت علیہم السلام اپنی ماں حضرت فاطمہ (س) کے مکتب کے نور سے فائدہ حاصل کی ہے اور جو لوگ ان سے متوسل ہوتے ہیں وہ دنیا میں بہترین قوم میں سے ہیں ، کیوں کہ خداوند عالم نے ہر زمانہ میں اپنے بندوں کے لئے اپنا حجت قرار دیا ہے اور اس زمانہ میں ہم لوگوں کے لئے امام زمانہ (عج) حجت ہیں اور ہم لوگوں کو فخر ہے کہ ہم ان کے شیعہ ہیں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے امام زمانہ (عج) کی عظمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے : امام صادق علیہ السلام جو کہ خود مذہب جعفری کے سربراہ اور علوم الہی کے ناشر ہیں فرماتے ہیں « اگر میں اپنے فرزند مھدی کے ظہور کے وقت زندہ رہوں تو یہ ہمارے لئے فخر کا سبب ہوگا کہ ان کے ساتھ رہوں اور ان کی خدمت کروں » اس بنا پر کوشش کرنی چاہیئے کہ ہر روز صبح اپنے کام کو امام زمانہ (عج) کے یاد اور ان کی اجازت سے شروع کریں ۔

انہوں نے اس اشارہ کے ساتھ کہ خانوادہ کے لئے محنت و کوشش کرنے کی اہمیت خداوند عالم کے راہ میں جہاد کرنے کے برابر ہے تاکید کی : اپنے کاموں کو خداوند عالم اور امام زمانہ (عج) کے یاد سے انجام دیں ، کیوں کہ تمام انبیاء کرام و رسول الہی کا کلی مقصد یہ تھا کہ لوگوں کو اندھیرے سے اجالے کی طرف دعوت کریں اور پیغمبروں نے بھی لوگوں کی ہدایت کے لئے بہت محنت و کوشش کی ہے ، کیوں کہ خداوند عالم نہیں چاہتا ہے اس کا بندہ بدبختی و مشکلات اور گناہ میں غرق ہو ۔

حضرت آیت الله علوی ‌گرگانی نے بیان کیا : کوشش کرنی چاہیئے کہ ہمیشہ ان لوگوں میں سے ہوں جو مسلسل اندھیرے سے اجالے کی طرف کوچ کرتے ہیں ، اہل عمل و اہل تقوا وہ لوگ ہیں کہ ان کی باتیں دل میں بیٹھتی ہے اور اگر انسان اہل علم نہ ہو اور دین صرف زبانی ہو تو اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے ، اس وجہ سے ہمیشہ خداوند عالم سے طلب کریں کہ خداوند عالم عمل کی توفیق عنایت کرے ۔

انہوں نے اس تاکید کے ساتھ کہ اہل دین و اہل عمل افراد کا نام تاریخ میں جاوید رہتا ہے یاد دہانی کیا : اسی وجہ سے حضرت بلال ، حضرت ابوذر ،  حضرت سلمان و مقداد کا نام تاریخ بشریت کے ذہن میں باقی ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اپنی گفت و گو کے اختمامی مراحل میں ملک کی دفاعی بنیاد کو مضبوط کرنے کی تاکید کی ہے اور بیان کیا : آپ لوگ دفاعی ابزار بنانے والے ہیں ، یہ بہت ہی حساس اور ضروری امور میں سے ہے کہ اس راہ میں زدہ برابر بھی کوتاہی و کمی سے کام نہیں لینا چاہیئے اور جب اس راہ میں سستی سے کام نہ لیا جائے گا اور دفاعی میدان میں اچھا عمل کیا جائے گا تو ہمارا ملک بلکہ پوری دنیا خداوند عالم اور اہل بیت علیہم السلام کے راہ پر قدم بڑھائے گی ۔/۹۸۹/ف۹۷۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬