‫‫کیٹیگری‬ :
09 May 2020 - 18:58
News ID: 442683
فونت
محمد عیسی:
اسلامی ورلڈ یونین کے جنرل سکریٹری نے بیان کیا: جو مسلمانوں میں اختلاف کا سبب ہے وہ فرقہ پرستی ہے وگرنہ شیعہ و سنی ایک دوسرے کے بھائی ہیں اور اعتدال پسندی کے قائل ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی ورلڈ یونین کے جنرل سکریٹری شیخ محمد عیسی نے کہا کہ شیعہ و سنی ایک دوسرے کے بھائی ہیں اور فقط جو اختلافات کو ہوا دیتی ہے وہ فرقہ پرستی ہے کہ جس پر کچھ لوگوں کا اصرار ہے وگرنہ شیعہ و سنی اعتدال پسندی کے قائل ہیں۔

اسلامی ورلڈ یونین کے جنرل سکریٹری نے الخلیج آنلائن ویب سائٹ پر تحریر کیا: اگر چہ بعض فقھی اور اعتقادی مسائل میں اسلامی مذاھب میں اختلافات موجود ہیں مگر یہ اختلافات اس بات کا سبب نہیں بن سکتے کہ پیکر دین اسلام پر ضرب لگائیں ۔

انہوں نے مزید کہا: ملت اسلامیہ کو اس بات کی کوشش کرنی چاہئے کہ اپنی قوم کو اگاہ کریں ، انہیں بصیرت دیں اور جان لیں کہ لڑائی ، جھگڑے اور بحث سے کسی کو کچھ حاصل نہ ہوگا ۔

اسلامی ورلڈ یونین کے جنرل سکریٹری نے بیان کیا: جو مسلمانوں میں اختلاف کا سبب ہے وہ فرقہ پرستی ہے وگرنہ شیعہ و سنی ایک دوسرے کے بھائی ہیں اور اعتدال پسندی کے قائل ہیں۔

شیخ محمد عیسی نے یہ کہتے ہوئے کہ دور حاضر میں مسلمانوں کو سب سے زیادہ اتحاد اور یکجتی کی ضرورت ہے کہا: اگر مسلمان متحد ہوتے اور ایک دوسرے کی حمایت کرتے تو اج مسلمان دشمن عناصر اس طرح انہیں ذلیل و رسوا نہ کرتے اور ان کا قتل عام نہ کرتے ۔

واضح رہے کہ اسلامی ورلڈ یونین کے جنرل سکریٹری نے وھابیوں کی جانب سے عرب اور اسلامی ممالک میں فرقہ پرستی کی ترویج کی جانب اشارہ کیا ہے کہ جو ان ممالک میں تکفیری گروہوں کی تشکیل کا سبب بنا ہے ۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬