رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر حجت الاسلام حسن روحانی نے کہا ہے کہ پورے ملک میں شیعہ اور سنی بھائی اسلامی جمہوریہ ایران کے فروغ اور ترقی کے لئے مل کر کوشش کر رہے ہیں۔
نے جمعرات کے روز ایک ویڈئو کانفرنس کے دوران صوبے خراسان رضوی کے سرحدی شہر خواف کے علاقے سنگان میں دو صنعتی یونٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ یہ افتتاح تمام شیعہ اور سنی بھائیوں کی کوششوں اور سرگرمیوں کا نتیجہ ہے۔
صدر روحانی نے کہا کہ مزدوروں اور انجینئروں نے ایک عمدہ کام انجام دیا ہے اور یہ خطہ ملک کا ایک بڑا معدنی اڈہ بن گیا ہے جو سب کے لئے اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سال ایک اہم سال ہے اور یہ سال پیداوار میں کودنے کا سال ہوگا لہذا سب کو اس سمت میں ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے۔
یاد رہے کہ صدر روحانی نے جمعرات کے روز ایک ویڈئو کانفرنس کے دوران صوبے خراسان رضوی میں سرحدی شہر خواف کے علاقے سنگان میں دو صنعتی یونٹس بشمول لوہے کے چھرروں اور آئرن ایسک کی مرتکز کی تیاری کا افتتاح کا افتتاح کردیا جس میں ایرانی وزارت صنعت، کان کنی اور تجارت کے ڈائریکٹر "حسین مدرس خیابانی"، صوبے خراسان رضوی کے گورنر "علیرضا رزم حسینی" اور دوسرے حکام بھی شریک تھے۔
یہ بڑے پیمانے پر صنعتی اکائیاں جو ایرانی قوم کے خلاف بڑھتی ہوئی امریکی پابندیوں اور کرونا وائرس کے پھیلنے کے بحران کے دوران اور کسی بھی غیر ملکی انجینئر کی موجودگی کے بغیر پانچ ہزار افراد کے لئے براہ راست اور بالواسطہ ملازمتیں پیدا کرچکے ہیں۔
ان فیکٹریوں کا 50 فیصد سے زیادہ سازو سامان اسلامی جمہوریہ ایران میں بنایا جاتا ہے اور ایرانی انجینئرز اور ماہرین نے اس کے نفاذ کے تمام اقدامات انجام دیئے ہیں۔