رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ جنتی کو مجلس خبرگان رہبری کے نئے دور کے آغاز میں ہونے والی رائے شماری میں ایوان کے اکیاون ارکان نے ووٹ دیئے۔
مجلس خبرگان رہبری کے پانچویں دور کا آغاز منگل کو ہوا جس میں رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام پڑھ کر سنا یا گیا۔ جس کے بعد آئین کی نگہبان کونسل کے سیکریٹری کی حثیت سے آیت اللہ احمد جنتی نے ، مجلس خبرگان رہبری کے انتخابات کے بارے میں ایک رپورٹ بھی پیش کی ۔
بعد ازاں نومنتخب ارکان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا یا اور حلف نامے پر دستخط کیے ۔
مجلس خبرگان رہبری کے پانچویں دور کے پہلے اجلاس میں اعلی سول اور فوجی حکام بھی شریک تھے۔
قابل ذکر ہے کہ مجتہدین کی کونسل مجلس خبرگان رہبری کے انتخابات چھبیس فروری کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے ساتھ منعقد ہوئے تھے۔
دوسری جانب اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر مملکت حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹرحسن روحانی نے پانچویں مجلس خبرگان کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر کہا : مجلس خبرگان کی ذمہ داری ہے کہ ضرورت پڑنے پر جیسا کہ آئین میں کہا گیا ہے کہ خاص حالات میں رہبرکا انتخاب کر کے عوام کے سامنے اس کو متعارف کرائے ۔
انہوں نے اسلامی جمہوری نظام میں مجلس خبرگان یا ماہرین کی کونسل کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا : یہ مجلس یا کونسل درحقیقت ایک ایسی کونسل ہے جو عوام کو سخت حالات میں اطمینان اور سکون عطا کرتی ہے ۔
ایرانی صدر مملکت نے یہ کہتے ہوئے کہ مجلس خبرگان کے ذریعے درحقیقت دینی جمہوریت یا دین کی بنیاد پر عوامی حکمرانی حقیقی معنوں میں ظاہر ہوتی ہے کہا : اس کونسل کے سبھی ممبران کا انتخاب عوام کرتے ہیں اور دوسرے یہ کہ سبھی ممبران فقیہ اور مجتہد ہوتے ہیں جن کی شورائے نگبہان تائید کرتی ہے ۔