رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع حسین دہقان نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں امریکا اور سعودی عرب کو صیہونی حکومت کا محافظ بتایا ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ہمیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ علاقے کے بعض نادان ممالک دہشت گردوں کو ہتھیار اور مالی امداد فراہم کرکے ان سامراجی ملکوں کی کوششوں میں شریک ہیں کہا: آج سامراجی ممالک اسلاموفوبیا، ایرانوفوبیا، اور شیعہ فوبیا کے ذریعے اس جنگ کو ہوا دیں رہے ہیں ۔
حسین دہقان نے ایران کو نقصان پہنچانے کے لئے مغرب کے مقاصد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : امریکا نے آج ایران کے قومی اقتصاد کو نشانہ بنا رکھا ہے ، امریکا ہمارے قومی اقتصاد کو نشانہ بنا کر ہمیں کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔
انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران کے اسلامی نظام کو کمزور کرنے کے لئے امریکا نے سائبراسپیس کا بھی سہارا لے رکھا ہے کہا: ایرانی عوام نے تمام مشکلات کے باجوود اب تک اسلامی انقلاب کے راستے پر ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے اور کوئی بھی طاقت ایرانی عوام کے عزم و ارادے کو متزلزل نہیں کرسکے گی ۔