29 May 2016 - 14:40
News ID: 422323
فونت
ایک سو تہتر ووٹوں سے؛
ڈاکٹر علی لاریجانی ایک سو تہتر ووٹوں کے ذریعہ اسلامی جمہوریہ ایران کی دسویں پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب کرلئے گئے ۔
ڈاکٹر علی لاریجانی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر علی لاریجانی ایک سو تہتر ووٹوں کے ذریعہ اسلامی جمہوریہ ایران کی دسویں پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں ۔
 

اس رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر علی لاریجانی کے علاوہ محمد رضا عارف کو 103 ووٹ ملے ۔
 

پارلیمنٹ کے دو سو اکیاسی نمائندوں نے اس ووٹنگ میں حصہ لیا جن میں سے ایک سو تہتر نمائندوں نے لاریجانی، اور ایک سو تین نمائندوں نے محمد رضا عارف کو ووٹ دیا ۔
 

اس طرح اکثریت آراء سے ڈاکٹر علی لاریجانی ایک بار پھر ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں ، وہ اس سے پہلے دو دورے میں بھی مسلسل ایرانی پارلیمنٹ کے اسپییکر رہے ہیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬