‫‫کیٹیگری‬ :
07 July 2016 - 17:11
News ID: 422476
فونت
ڈاکٹر حسن روحانی:
اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر مملکت نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ہم پوری توانائی کے ساتھ مظلوم قوموں اور مقدس مقامات کا دفاع کریں گے کہا: دہشت گردی، انتہا پسندی اور تشدد کا فروغ نیز پناہ گزینوں کا مسئلہ، عالم اسلام کی اہم ترین مشکلات ہیں ۔
حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی

 

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر مملکت حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے عید الفطر کے موقع پر تہران میں رہبر انقلاب اسلامی کے ساتھ اعلی حکام، غیر ملکی سفیروں اور عوام کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا: دہشت گردی، انتہا پسندی اور تشدد کا فروغ نیز پناہ گزینوں کا مسئلہ ،عالم اسلام کی اہم ترین مشکلات ہیں ۔

 

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ آج اسلامی ملکوں کے سربراہوں پر یہ بات واضح ہوگئی کہ دہشت گردی کسی خاص ملک اور علاقے تک محدود نہیں ہے اور دہشت گردی کو بطور ہتھکنڈہ استعمال کرنے کی فکر رکھنے والوں کو سمجھ جانا چاہئے کہ دہشت گردی پورے عالم اسلام کے لئے خطرہ ہے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران، عالم اسلام کی مشکلات پر نہ تو آنکھیں بند کرے گا اور نہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھا رہے گا، بلکہ گذشتہ برسوں کی مانند مظلوم قومی کی جانب سے ایران کی حکومت اور عوام سے مدد کی درخواست پر مظلوموں کی حمایت، مقدس مقامات اور آئمہ طاہرین علیھم السلام کے روضوں کا دفاع کرتا رہے گا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬