عید الفطر کے موقع پر؛
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اسلامی ممالک کی پارلیمانوں کے اسپیکروں اور عالم اسلام کی شخصیات کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اسلامی ممالک کی پارلیمانوں کے اسپیکروں اور عالم اسلام کی بعض شخصیات کے نام ارسال کردہ تہنیتی پیغام میں انھیں عید الفطر کی مبارک باد پیش کی ۔
ڈاکٹر علی لاریجانی نے اس پیغام میں امید ظاہر کی : اس مبارک عید کی برکت سے اسلامی معاشروں کی فضا معطر اور مسلمانوں کی جان اور دل سیراب ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا: امت اسلامی خوش بختی اور سعادت سے معموراور روشن مستبقل کی طرف حرکت کرے گی اور عالم اسلام کے پیکر سے تفرقہ اور اختلاف کا گردوغبار چھٹ جائے گا۔
واضح رہے کہ دنیا کے اکثر اسلامی ملکوں میں کل بدھ کے روز عیدالفطر منائے جانے کے امکانات ہیں ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے