08 August 2016 - 12:51
News ID: 422595
فونت
آیت الله مکارم شیرازی کے حکم پر ؛
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اپنے ایک پیغام کے ذریعہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما حجت الاسلام راجه ناصر عباس جعفری سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی ۔
ناصر مکارم شیرازی


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق  حضرت آیت الله مکارم شیرازی مرجع تقلید نے اپنے ایک پیغام میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما حجت الاسلام راجه ناصر عباس جعفری سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی اور پاکستان کی حکومت سے اس ملک کے مسلمانوں کے حق کی ادائے گی کا مطالبہ کیا ۔

مرجع تقلید کی طرف سے رسا نیوز ایجنسی کو بھیجے گئے پیغام اس طرح ہیں :

باسمہ تعالی

حضور جناب مستطاب حجت الاسلام جناب راجه ناصر عباس جعفری دامت تأییداتہ

با اهدای سلام؛

جنابعالی اور آپ کے ساتھیوں نے پاکستان میں مکتب اهل بیت علیهم السلام کی پیروی کرنے والے مسلمانوں کے حقوق کے لئے بھوک ہڑتا کے ذریعہ بہت ہی جانفشانی و تکلیفیں برداشت کی ہیں کہ جس کی خبر دنیا کے مختلف گوشہ وکنار میں نشر ہوئی اور آپ کے اس عمل سے مفید اثرات سامنے آئے ہیں ۔

اب میں جنابعالی اور آپ کے دوستوں سے گزارش کرتا ہوں کہ اپنی سلامتی و صحت کی حفاظت کے لئے بھوک ہڑتال ختم کر دیں ۔

میرے دوست پاکستانی حکومت سے کہ ہمیشہ ان کی مشکلات میں ان کا دفاع کرتا رہا ہوں ان سے امید کی جاتی ہے کہ وہ جنابعالی اور پاکستان کے تمام مسلمان خاص کر شیعوں کے حق کے مطالبے کو پورا کرے نگے ۔ وہ لوگ سوائے سلامتی و امنیت اور مذاہب کی پیروی کرنے والوں کے حق کی ادائے گی کے علاوہ پاکستان کی حکومت سے کچھ نہیں چاہتے ہیں ۔ اور ایسا نہیں ہے کہ پاکستان کی حکومت اس ملک کے شہری کی بنادی حقوق کو اہمیت نہ دیں ۔

پاکستان کے تمام لوگ خاص کر اس ملک کے شیعوں کو کوشش کرنی چاہیئے کہ اتحاد و یکجہتی اور عمومی استحکام و آرامش کے ساتھ اپنے حقوق کو حاصل کریں اور انشاء اللہ اپنے حق کو حاصل کرینگے ۔

ہمیشہ کامیاب و کامران رہیں

ناصر مکارم شیرازی
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬