رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر جمہور حسن روحانی آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں مقیم ایرانی شہریوں کے ساته ایک ملاقات میں گفت و گو کرتے ہوئے کہا : دنیا کے ممالک بالخصوص خطی ریاستیں امن و سلامتی کی بحالی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اہم کردار کو تسلیم کرتی ہیں۔
انہوں نے وضاحت کرت ہوئے بیان کیا : ایران میں ۱۱ ویں حکومت نے نہ صرف جوہری مذاکرات کے حوالے سے جیت کی پالیسی کو ترجیح دی ہے بلکہ دوسرے ممالک کے ساتہ اسلامی جمہوریہ ایران کے تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے بہی اہم اقدامات کئے ہیں۔
حسن روحانی نے باکو میں آذربائیجان کے علماء اور دانشوروں کے ساتہ ایک خصوصی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ آپس میں اتحاد کے قیام کی بہرپور کوشش کریں اور باہمی اتحاد سے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔
اس ملاقات میں انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : بدقسمتی سے اسلام کے دشمن اسلام کے نام پر دہشت گرد اور انتہا پسند گروہ تشکیل دے کر مسلمانوں کے درمیان تفرقہ بازی پہیلا رہے ہیں۔
ایران کے صدر جمہور نے اسلامی جمہوریہ ایران اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا : دونوں ممالک کی حکومتوں اور اقوام کے درمیان بہت سے مشترکات موجود ہیں۔
حسن روحانی نے کہا : مشترکہ مذہب اور ثقافت تہران اور باکو کے درمیان اعتماد اور تعاون بڑہانے کا اہم اور بہترین ذریعہ ہیں۔