رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفترخارجہ اسلامی جمہوریہ ایران نے یمنی بحران میں ایران کے ملوث ہونے کا برطانوی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا : برطانیہ سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں قتل عام کرنے والے اتحاد کو بڑے پیمانے پر اسلحہ فراہم کر رہا ہے اور اسے اس حوالے سے جوابدہ ہونا ہوگا ۔
ترجمان دفترخارجہ اسلامی جمہوریہ ایران بہرام قاسمی نے ایک برطانوی عہدیدار کی طرف سے ایران پر بے بنیاد الزامات کے در میں اپنے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بیان کیا : برطانیہ سعودی عرب کے نام نہاد فوجی اتحاد کو اسلحہ فراہم کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے ۔
انہوں نے کہا : سعودی عرب کی سربراہی میں قتل عام کرنے والے اتحادی یمن پر جارحیت کر رہے ہیں جس میں معصوم لوگ بالخصوص یمنی بچے جاں بحق ہو رہے ہیں ۔
ترجمان دفتر خارجہ نے برطانوی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا : برطانیہ کو چاہئے کہ ایسے بے بنیاد الزامات اور جهوٹے بیانات دینے کی بجائے اپنے اپنے غیرانسانی اقدامات کا جواب دے ۔
بہرام قاسمی نے تاکید کی : سعودی عرب کو اسلحہ فراہمی روکنے کی یورپی یونین کی قرارداد کے باوجود برطانیہ نے کیوں ایسے مہلک هتهیاروں کی فراہمی کو جاری رکهی ہوئی ہے ۔
واضح رہے کہ آل سعود یھود کی طرف سے یمن کے خلاف اتحادیوں کی طرف سے بے شمار جارحیت میں ہزاروں کی تعداد میں یمنی بے گناہ مظلوم عوام شہید و زخمی ہو رہے ہیں اور برطانیہ وہ ملک ہے جو ہر طرح کا اسلحہ ان کو فراہم کرا رہا ہے ۔