17 August 2016 - 06:05
News ID: 422666
فونت
محمد جواد ظریف:
ایرانی وزیر خارجہ کی لبنان کی ۳۳ روزہ جنگ کی فتح کی سالگرہ لبنانی ہم منصب اور تحریک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کو مبارکباد پیش کی۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے لبنان کی ۳۳ روزہ جنگ کی کامیابی کی سالگرہ پر اپنے لبنانی ہم منصب اور مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کو مبارکباد پیش کی۔

محمد جواد ظریف نے لبنان کے وزیر خارجہ جبران باسل اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ کو اپنے پیغامات میں ۲۰۰۶ میں لبنانی قوم کو ناجائز صیہونی ریاست کی فوج کے خلاف ۳۳ روزہ جنگ لڑنے اور کامیابی کی ۱۰ویں سالگرہ پر مبارک باد دی۔

محمد جواد ظریف نے اپنے لبنانی ہم منصب کے نام پیغام میں کہا : لبنان کی یہ فتح لبنان میں مختلف مذہبی اور نسلی گروہوں کی مزاحمت اور اس ملک کی سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد کا نتیجہ ہے۔

دریں اثنا، انہوں نے سید حسن نصراللہ کو اپنے پیغام میں کہا کہ ناجائز صیہوںی ریاست اور اس کے اتحادیوں کے خلاف لبنانی عوام کی یہ فتح لبنانی مزاحمتی تحریک کے جوانوں کی قربانیوں اور اللہ تعالی کی طرف سے غیبی مدد کا نتیجہ ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬