18 August 2016 - 22:03
News ID: 422686
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام؛
اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام کے ساتھ ناروے کی وزیر خارجہ کی ملاقات تہران میں منعقد ہوئی ۔
بورگے برنڈے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ناروے کے وزیر خارجہ کا ایران دورہ میں اس ملک کے اعلی حکام سے ملاقات و گفت و گو ہوئی ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمنٹ کے اسپیکرڈاکٹر علی لاریجانی نے  ناروے کے وزیرخارجہ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ایرانی عوام ایٹمی معاہدے پر فریق مقابل کی جانب سے اپنے وعدوں پرعمل کئے جانے کے منتظرہیں کہا : ایٹمی معاہدہ ایران کی مخلصانہ سفارتکاری کا نقطہ عروج تھا ۔

ایران کی اعلی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے بھی ناروے کے وزیرخارجہ بورگے برنڈے سے ملاقات میں کہا : ایٹمی معاہدے یا مشترکہ جامع ایکشن پلان پر پوری طرح سے عمل درآمد کے لئے ضروری ہے کہ ایران کے خلاف عائد سبھی پابندیاں ختم کی جائیں ۔

انہوں نے کہا : اگر مقابل فریق نے ایران کے خلاف پابندیوں کو باقی رکھنے کی کوشش کی جو ایٹمی معاہدے کی روح کے منافی ہے تو تہران اس کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کرے گا ۔

ایران اور ناروے کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ پر تاکید کی ہے۔ ناروے کے وزیر خارجہ بورگے برنڈے نے اپنے دورہ تہران میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات اور تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر فریقین نے تعاون کی تین دستاویزات پر دستخط کئے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬