19 August 2016 - 17:27
News ID: 422713
فونت
بہرام قاسمی:
وزارت خارجہ کے ترجمان: ایرانی حکومت اورعوام کی طرف سے ترکی میں دہشت گردانہ حملوں میں مارے جانے والوں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہیں ۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ترکی کے الازیغ اور وان شہروں میں، جمعرات کے روز اور بدھ کی رات، ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں کی، جن میں دسیوں بے گناہ افراد ہلاک اور زخمی ہوئے، مذمت کی ہے ۔

انہوں نے اپنے بیان میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے : اس طرح کے جرائم سے دہشت گردوں کے اہداف میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔

بہرام قاسمی نے ایرانی حکومت اورعوام کی طرف سے ترکی میں دہشت گردانہ حملوں میں مارے جانے والوں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا : دہشت گردانہ اقدامات دہشت گردی سے مقابلے کے لئے خطے کی قوموں کے درمیان زیادہ سے زیادہ یکجہتی کا باعث بنیں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی جگہ اور کسی بھی شکل میں ہر قسم کے تشدد آمیز اور دہشت گردانہ اقدام نیز طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے بیان کیا : ایران  بے گناہ انسانوں کے قتل کی بھی شدید مذمت کرتا ہے اور اس کو ایک انسانی جرم سمجھتا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا : ایسا لگتا ہے کہ خطے، خاص طور سے اسلامی ممالک میں بدامنی پھیلانے اور ان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لئے ناپاک ہاتھوں نے اپنی مذموم کوششوں کو تیز کردیا ہے لہذا خطے کے عوام اور حکومتوں کو ہوشیاری کے ساتھ اس طرح کے تخریبی اور غیر انسانی اقدامات کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬