21 August 2016 - 10:43
News ID: 422735
فونت
ایرانی وزارت داخلہ کے ڈائریکٹر جنرل :
ایرانی وزارت داخلہ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا : ایران اور پاکستان دوطرفہ تجارت کی سطح کو ایک ارب سے پانچ ارب ڈالر تک لے جایا جائے گا۔
مجید آقا بابائی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت داخلہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے سرحدی امور مجید آقا بابائی پاکستان کے ساته ملحقہ ایران کی مشرقی سرحدوں کے صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے نے کہا : اس وقت پاکستان کے ساته صرف میرجاوہ سرحدی گیٹ موجود ہے مگر ایران جلد دو اور سرحدی انٹری پوائنٹس کهولے گا۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : ایران پاکستان کے ساتھ دو اور داخلی اور خارجی سرحدی گیٹ کهولنے کے لئے تیار ہے اور اس حوالے سے رمدان اور پشین میں سرحدی انٹری پوائنٹس بنائے جائیں گے۔

مجید آقا بابائی نے کہا : ایران اور پاکستان کے درمیان ۹۲۸ کلومیٹر طویل سرحد موجود ہے اور صرف ایک ہی انٹری پوائنٹ میرجاوہ کے مقام پر موجود ہے۔

سنئیر ایرانی عہدیدار نے بیان کیا : وزارت داخلہ کی تجویز اور حکومت کی جانب سے توثیق کے بعد پاکستان کے ساتھ سرحدی گیٹوں میں اضافے پر اتفاق کیا گیا ہے اور چابهار ضلع میں واقع رمدان سرحدی علاقے اور سراوان ضلع میں واقع پشین سرحدی علاقے میں جلد دو نئے سرحدی انٹری پوائنٹس کهول دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا : ایران اور پاکستان دوطرفہ تجارت کی سطح کو ایک ارب سے پانچ ارب ڈالر تک لے جایا جائے گا اور اس حوالے سے مشترکہ سرحدی پوائنٹس اس مقصد میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

مجید آقابابائی نے تاکید کی : نئے سرحدی گیٹ کے قیام سے دوطرفہ تجارتی لین دین میں اضافے کے علاوہ سرحدوں میں امن و امان کی صورتحال مضبوط ہوگی بالخصوص غیرقانونی تجارت اور مصنوعات کی اسمگلنگ کا خاتمہ ہوجائے گا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬