رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے تہران کے دورے پر آنے والے اپنے عراقی ہم منصب سلیم الجبوری کے ساته مشترکہ پریس کانفرنس میں بیان کیا : عراق کی علاقائی سالمیت اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے اہمیت کی حامل ہے اور عراق کی سالمیت خطی امن و استحکام کے لئے بهی ناگزیر ہے۔
انہوں نے بیان کرتے ہوئے کہا : عراقی اسپیکر کے ساته دوطرفہ اور وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے اور اسی دوران عراق اور خطی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علی لاریجانی نے تاکید کرتے ہوئے کہا : عراقی قوم اور حکومت کی سربلندی ہماری دلی خواهش ہے اور ہم عراق کو علاقائی استحکام کی مضبوطی کے لئے اہم ملک سمجهتے ہیں۔
انہوں نے عراق کو ایران کا دوست اور برادر ملک قرار دیتے ہوئے کہا : دونوں ملکوں کے درمیان طویل عرصے سے مضبوط اور پائیدار تعلقات چلے آرہے ہیں۔ ایران کی حکومت اور عوام شروع ہی سے ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے بیان کیا : وہ اپنے ہم منصب کے ساته دوطرفہ اقتصادی تعاون کو بڑهانے پر اتفاق کیا اور امید ظاہر کی کہ ایران اور عراق کے درمیان تجارتی لین میں زبردست اضافہ ہوگا۔
علی لاریجانی نے کہا : ہم نے ایرانی تاجروں کے لیے پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بھی بات چیت کی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ عراق کے اسپیکر اپنی دانشمندی سے مشکلات کو حل کریں گے اور بہت جلد دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔
عراقی اسپیکر سلیم الجبوری نے کہا : عراقی قیادت اور اس ملک کے فیصلہ ساز ادارے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساته باہمی تعاون کو فروغ دینے کی خواہش رکهتے ہیں۔
انہوں نے داعش کے خلاف جنگ اسلامی جمہوریہ ایران کی مدد اور فوجی مشارورت کی قدر دانی کرتے ہوئے کہا : ان کا ملک ایران کے ساتھ تعلقات کو مضبوط سے مضبوط تربنانے کا خواہاں ہے۔ ہمیں داعش کی شکل میں ایک علاقائی سیکورٹی بحران کا سامنا ہے جس کے مقابلے کے لیے ہمیں ہمسایہ ملکوں کی حمایت کی ضرورت ہے اور ایران نے اس کا حق ادا کردیا ہے۔
سلیم الجبوری نے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران نے داعش کے خلاف جنگ میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا ہے اور ثابت کردیا ہے کہ وہ عراقی عوام کا سچا دوست ہے۔
مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے عراق کی ارضی سالمیت کے تحفظ کو خطے کی سلامتی کے لیے ضروری قرار دیا ہے۔