21 August 2016 - 13:05
News ID: 422743
فونت
محمد جواد ظریف:
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور عراق کے اسپیکر سلیم الجبوری نے دوطرفہ تعلقات اور اہم ترین علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سلیم الجبوری محمد جواد ظریف

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں عراق کے اسپیکر سلیم الجبوری سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عراق میں پائے جانے والے سیاسی استحکام کو قابل تعریف بتایا۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : عراق میں پائے جانے والے سیاسی استحکام میں تمام عراقی رہنماؤں خاص طور سے اسپیکر سلیم الجبوری نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کیا : عراق دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے اور ایران ہر صورت میں عراقی حکومت اور عوام کے ساتہ کھڑا رہے گا۔

محمد جواد ظریف نے کہا : خطے کے ملکوں کو باہمی تعاون کے فروغ پر اپنی توجہ مرکوز کر نا چاہیے۔ اسلامی جہموریہ ایران خطے میں جہڑپوں اور محاذ آرائی کا خواہاں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا : ایران خطے میں بیرونی طاقتوں کی پیدا کردہ کشیدگی کو علاقے کی اقوام کے لیے نقصان دہ سمجہتا ہے۔

عراق کے اسپیکر نے اس ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کی حمایت کا شکریہ ادار کرتے ہوئے کہا : دہشت گردی اس وقت خطے کو لاحق سب سے بڑا خطرہ ہے۔

سلیم الجبوری نے تاکید کرتے ہوئے کہا : عراق اور خطے کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرنے کے لیے تمام ملکوں کو ایک دوسرے کا ساتہ دینا ہوگا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬