23 August 2016 - 15:47
News ID: 422776
فونت
رسا نیوز ایجنسی کے ذریعہ؛
نیجیرہ کے شیعہ رہنما نے اپنے ایک پیغام میں اس ملک کے شیعوں کی حمایت میں آیت اللہ اراکی و آیت اللہ اعرافی کی تقریر و اقدامات کی قدر دانی و شکریہ ادا کیا ہے ۔
شیخ ابراھیم زکزاکی

شہدای اسلامی تحریک نیجیریہ ادارہ کے سربراہ محمد امین جو کہ شیخ ابراھیم زکزاکی کے نزدیکی افراد میں شمار ہوتے ہیں ان سے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفت و گو میں نیجیریہ کے شیعہ رہنما کی طرف سے آیت اللہ اعرافی و آیت اللہ اراکی کے لئے پیغام کی خبر دی ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی ہے : ایران سے واپس ہونے کے بعد شیخ زکزکی سے گفت و گو ہوئی تو ان سے ایران کی عوام کی طرف سے نیجیریہ کے شیعوں کے ساتھ ہمدردی و ہمدلی اور اسی طرح ان کی آزادی کے سلسلہ میں تلاش و کوشش کی خبر دی ۔

محمد امین نے وضاحت کی : شیخ زکزکی اس خبر کو سن کر بہت خوش ہوئے اور فرمایا « ہمارے عزیزوں کو ایران میں خاص کر قم اور بالاخص دو بزرگوار آیت اللہ اراکی و آیت اللہ اعرافی کو سلام پہوچا دیجئے گا ۔ آیت اللہ اراکی ہم لوگوں کی مظلومیت کے سلسلہ میں بہت زحمتیں کر رہے ہیں اور اسی طرح آیت اللہ اعرافی جمعہ کے خطبہ میں ہم لوگوں کو یاد رکھتے ہیں » ۔

قابل ذکر ہے کہ محمد امین کے ساتھ اس گفت و گو کی تفصیل رسا نیوز ایجنسی پر آئندہ شایع ہوگی ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬