رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزیرفاع حسین دہقان نے آج اپنے ایک رپورٹروں سے گفت و گو میں ایک سوال کے جواب میں کہ امریکی ڈسٹرائر کا ایران کی تیز رفتار بوٹوں نے کیوں تعاقب کیا بیان کیا : ایران اور خلیج فارس میں امن و امان کی برقراری کی ذمہ دای ایرانی بحریہ کی ہے ۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے تاکید کی : ایرانی بحریہ کا فریضہ ہے کہ وہ علاقے میں غیر ملکی بحری جنگی جہازوں کی آمد و رفت اور نقل و حرکت پر نظر رکھے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع نے کہا : ایران کے وزیردفاع نے بیان کیا : کوئی بھی امریکی بحری جنکی جہاز اگر ایران کی سمندری حدود میں داخل ہوا تو اس کا پیچھا کیا جائے گا۔
انہوں نے ہمدان کے ایئر بیس پر روسی طیاروں کے اترنے کی خبروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ایران، شام اور علاقے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے محاذ کا ایک موثر رکن ہے اور اس سلسلے میں وہ روس اور شام کی فوجوں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے تاکہ شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تیزی لانے کے ساتھ ساتھ سہولتیں بھی فراہم ہوں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع نے کہا : ایران علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف روسی فضائیہ کی کارروائیوں کے لئے سہولتیں فراہم کر رہا ہے۔
حسین دہقان نے کہا : ہمدان کے ایئر بیس پر روسی طیاروں کی لینڈنگ علاقے میں تکفیری دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مشترکہ اقدامات کے دائرے میں انجام پارہی ہے۔