28 August 2016 - 23:53
News ID: 422894
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جمہور کے آفس انچارج نے؛
آیت اللہ مکارم شیرازی نے صدارتی دفتر کے سربراہ کی ملاقات میں؛ ایران کے اقتصادی شعبے سے متعلق اسمگلنگ کے مسائل، بینکنگ سود اور عوام کی سبسڈی فراہمی کے مسائل کے حل پر زور دیا ۔
روحانی و رہبر معظم

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ اسلامی ایران کے صدر جمہور کے آفس انچارج نے ایران کے مقدس شہر قم کا دورہ کیا جس میں مختلف سنئیر مذهبی رہنما اور دینی علماء و مراجع کرام سے ملاقات کی ۔

اس ملاقات میں صدر حسن روحانی کی قیادت میں موجودہ ایرانی حکومت کی مختلف شعبوں میں پیشرفت اور کارکردگی کو سراہا گیا۔

قم کے شہر کے دورے کے موقع پر صدارتی دفتر کے سربراہ 'محمد نہاوندیان' نے 'آیت اللہ مکارم شیرازی، آیت اللہ لطف اللہ صافی گلپایگانی اور آیت اللہ جعفر سبحانی' کے ساته الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ان نشستوں میں مختلف ملکی حالات بالخصوص سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، معاشی سمیت ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جاری جوہری مذاکرات کے حوالے بات چیت کی گئی۔

سنئیر ایرانی مذہبی رہنماؤں نے موجودہ ایرانی حکومت کی پالیسی اور کارکردگی پر اپنا مثبت نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے، مختلف شعبوں میں مزید پیشرفت اور ترقی کا مطالبہ کیا۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے صدارتی دفتر کے سربراہ کی ملاقات میں؛ ایران کے اقتصادی شعبے سے متعلق اسمگلنگ کے مسائل، بینکنگ سود اور عوام کی سبسڈی فراہمی کے مسائل کے حل پر زور دیا۔

انہوں نے کہا : موجودہ ایرانی حکومت نے اقتصادی، سیاسی، ثقافتی اور صحت کے شعبوں میں موثر اور قابل قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔

آیت اللہ جعفر سبحانی نے بهی حکومتی عہدیداران اور مذہبی رہنماؤں کے درمیان باہمی تبادلے اور مزید ملاقاتوں پر زور دیتے ہوئے کہا : ایسے اقدامات سے دشمن اور سازشی عناصر کے افواہیں بهی بے نتیجہ ہوں گے۔

انہوں نے ایرانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اندرونی پیداوار کے لئے ہر ممکن کوشیں کرے۔

آیت اللہ صافی گلپایگانی نے موجودہ ایرانی حکومت کی پالیسی اور کارکردگی پر اپنا مثبت نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے، مختلف شعبوں میں مزید پیشرفت اور ترقی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے حکومت کی کارکردگی پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا : حکومت کی خدمات کو تاریخ میں سنہرے الفاظ میں لکها جائے گا۔

ایران کے صدارتی دفتر کے چیف آف اسٹاف نے اس موقع پر کہا : ملک کی اقتصادی صورتحال کو مضبوط ہونا حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬