29 August 2016 - 20:40
News ID: 422907
فونت
ڈاکٹر حسن روحانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا : علاقے میں دہشت گردی کی تمام جڑیں افغانستان اور عراق پر امریکہ کے فوجی حملوں میں پیوست ہیں۔
خطے میں دہشت گردی کے پھیلنے کا سبب امریکا ہے

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نےایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے : خطے میں دہشت گردی کے پھیلنے کا سبب امریکی اقدامات ہیں ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو میں وضاحت کرتے ہوئے کہا : امریکہ اور اس کے اتحادی عرب ممالک  دہشت گردی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔

صدر حسن روحانی نے تہران میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : اگر افغانستان اور عراق پر امریکہ کی لشکر کشی نہ ہوتی اور شام میں بحران پیدا نہ کیا جاتا تو علاقے میں اتنے بڑے پیمانے پر دہشت گردی نہ ہوتی۔

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نےکہا : علاقے میں دہشت گردی کی تمام جڑیں افغانستان اور عراق پر امریکہ کے فوجی حملوں میں پیوست ہیں۔

انھوں نے کہا : دہشت گردی کے خلاف جنگ بین الاقوامی سطح پر متحد ہوکر لڑی جانی چاہیے۔

صدرحسن روحانی نے کہا : دفاع مقدس کے دوران محاذ جنگ پر سپاہ، فوج، عوامی رضاکار فورس ، پولیس اور عوام سبھی موجود تھے اور ایرانی قوم نے حضرت امام خمینی (رہ) کی حکیمانہ اور مدبرانہ سرپرستی میں ۸ سالہ مسلط کردہ جنگ میں فتح حاصل کی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬