01 September 2016 - 18:48
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 422965
فونت
علی اکبر صالحی :
علی اکبر صالحی نے کہا : ان بجلی گھروں کی تعمیر سے ایران میں سالانہ بائیس ملین بیرل تیل کی بچت ہو گی۔
علی اکبر صالحی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے کہا ہے " ایران کے جنوبی شہر بوشہر میں دو نئے ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر کا کام دس ستمبر سے شروع ہو گا۔

علی اکبر صالحی نے کہا : ان بجلی گھروں کی تعمیر سے ایران میں سالانہ بائیس ملین بیرل تیل کی بچت ہو گی۔

انہوں نے بیان کرتے ہوئے کہا : یہ بجلی گھر دس سال کی مدت میں تعمیر ہوں گے، ان دو بجلی گھروں کی تعمیر پر دس ارب ڈالر لاگت آئے گی اور روس ان ایٹمی بجلی گھروں کو تعمیر کرے گا۔

ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے ایٹمی توانائی کے شعبے میں ایران کی توانائیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : ملکی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور توانائی، صنعت، زراعت اور طب کے شعبوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے آئندہ دس سال کے دوران ایٹمی صنعتوں کے لیے خصوصی رقم مختص کی جائے گی۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬