رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی امور میں ایران کے اسپیکر کے معاون خصوصی حسین امیرعبداللھیان نے شام کے دارالحکومت دمشق اور اس کے مضافاتی علاقوں میں دہشت گردوں کی شکست اور ان کی پسپائی پر شام کے عوام و افواج کو مبارک باد پیش کی ہے ۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : تہران، شام کے صدر بشار اسد کی قانونی حکومت اورعوام کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔
امیرعبداللھیان نے بیان کیا : شام کے لئے تہران کی حمایت ببانگ دہل اور دہشت گردوں کی مکمل شکست تک جاری رہے گی۔
عالمی امور میں ایران کے اسپیکر کے معاون خصوصی نے کہا : شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کا، دہشت گردوں کا شیرازہ منتشر کرنے اور ان کو نابود کرنے میں بہت اہم کردار ہے۔
حسین امیر عبداللھیان نے تاکید کی : اگر امریکہ اور سعودی عرب غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے روکاوٹیں کھڑی نہ کرتے تو شام کا بحران اپنے حل کے راستے پر گامزن ہوسکتا تھا۔
ایران کے اسپیکر کے معاون خصوصی نے کہا : ایران، بحران شام کے پرامن طریقے سے مذاکرات کے ذریعے حل ہونے کے اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔
حسین امیر عبداللھیان نے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران ، عراق اور شام کے ساتھ فوجی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔