رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نےجاپان کے بیرونی امور کے وزیر سے گفتگو میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے وہابی تکفیری دہشت گرد گروہوں کی تشکیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے دہشت گردوں کو قوی اور مضبوط کرکے بہت بڑے اشتباہ کا ارتکاب کیا ہے۔
علاء الدین بروجردی نے جاپانی حکومت کے بیرونی امور کے وزیر سے ملاقات میں جاپان اور ایران کے باہمی تعلقات کو دوستانہ اور دیرینہ قراردیتے ہوئے کہا : جاپان کے بارے میں ایرانی عوام کے خیالات اور نظریات مثبت ہیں اور ایران اور جاپان کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں راہیں ہموار ہیں۔
علاء الدین بروجردی نے شام، عراق اور علاقہ کے دیگر ممالک میں وہابی دہشت گردوں کے بہیمانہ جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک نے دہشت گرد گروہوں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا اور انھوں نے دہشت گردوں کو قوی اور مضبوط بنا کر بہت بڑی غلطی کی ہے ۔
بروجردی نے کہا : ایران دہشت گردی کے خلاف کارروائی میں سنجیدہ ہے جبکہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی سطح پر باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔
اس ملاقات میں جاپانی حکومت کے بیرونی امور کے وزير نے بھی دہشت گردی کا سنجیدگی کے ساتھ مقابلہ کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے اور اس کے مقابلے کے لئے بھی عالمی سطح پر تعاون ضروری ہے۔