12 September 2016 - 21:51
News ID: 423183
فونت
رضوی ہسپتال میں دماغی کینسر میں بیان ہوا؛
رضوی ہسپتال میں دماغی کینسر کی دوسری بین الاقوامی کانگریس نے ماہر ڈاکٹروں کی علمی ترقی کی خاطر اور دماغی کینسر پر کنٹرول کر نے کے لیے کام شروع کردیا ہے۔
مشہد مقدس

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رضوی ہسپتال میں دماغی کینسر کی دوسری بین الاقوامی کانگریس نے ماہر ڈاکٹروں کی علمی ترقی کی خاطر اور دماغی کینسر پر کنٹرول کر نے کے لیے کام شروع کردیا ہے۔

آستان نیوز کی رپورٹ کےمطابق ، دماغی کینسر، دماغ میں غدود کی زیادہ حرکتوں کی وجہ سے وجود پاتا ہے اور اسی وجہ سے اس کینسر میں مبتلا مریض تشنج کا شکار ہوجاتے ہیں۔

یہ کانگریس دماغی کینسر کی تشخیص و علاج کے سلسلے میں آخری تحقیقات کے پیش کرنے کے لیے اور مریضوں کی حفاظت کی خاطر ، دماغی کینسر کی صحیح تشخیص اور معاشرے میں اس طرح کے مریضوں اور ان کے گھروالوں کی ضرورتوں کی تحقیقات پیش کرنے کے لیے منعقد کی جارہی ہے ۔

اس کانگریس میں تقریبا ۷۰۰ ملکی و غیرملکی ماہر ڈاکٹر شرکت کررہے ہیں کہ جو تین دن میں ۳۰ علمی مقالے تقریروں کی صورت میں اور ۶۰ مقالے علمی پوسٹر کی شکل میں پیش کریں گے۔

اس رپورٹ کے مطابق، اس میں موضوعات جیسے دماغی کینسر کے اجتماعی مسائل، عمر کے مختلف حصوں میں دماغی کینسر، دماغی کینسر کا علاج، دماعی کینسر کے نفسیاتی مسائل اور اس کا آپریشن وغیرہ ملکی و غیر ملکی ماہر ڈاکٹر جرمنی ، ہولینڈاور کینیڈا سے اس علمی کانگریس میں شرکت کررہے ہیں۔/۹۸۸/الف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬