23 September 2016 - 17:32
News ID: 423405
فونت
جنرل رحیم صفوی:
قائد انقلاب اسلامی کے مشیر بریگیڈیئر جنرل رحیم صفوی نے شام میں امریکیوں کی اسٹریٹیجک کو ناکام قرار دیا ہے۔
جنرل رحیم صفوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامی کے مشیر نے جنوبی ایران میں دفاع مقدس کے شہداء کوخراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا : گذشتہ پانچ سال کے دراز عرصہ میں دنیا کی تمام نامور ممالک شام میں اپنے مقصد حاصل نہیں کر سکیں اور شام میں امریکی اسٹریٹیجی ناکام ہوچکی ہے اور اس عرصہ گذرنے کے باوجود بشار اسد حکومت کو گرایا اور شام کو تقسیم نہیں کیا جا سکا ہے۔

جنرل رحیم صفوی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ داعش اور جبھت النصرہ جو چالیس دہشت گرد گروہوں کے ساتھ مل کر شام اور عراق میں جنگ کر رہے ہیں ہلاکت و نابودی کے راستے پر پہنچ گئے ہیں کہا : عراق میں صرف موصل باقی بچا ہے جو داعش کے قبضے میں ہے اور عراقی حکومت اسے بھی اس سال کے آخر تک آزاد کرانے کے لئے پرعزم ہے۔

فوجی امور میں قائد انقلاب اسلامی کے مشیر بریگیڈیئر جنرل رحیم صفوی نے کہا : علاقے میں برطانیہ ، امریکہ اور صیہونی حکومت کی خفیہ ایجنسیوں کے پروردہ دہشت گرد، اس علاقے کے نوے لاکھ افراد کے دربدرہونے کے ذمہ دار ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : عراق و شام کی بنیادی تنصیبات کو تباہ کرنا اور شہروں کی تباہی اور ساتھ ساتھ شام کے تین لاکھ سے زیادہ مظلوم عوام کے قتل اور بارہ ہزار فوجیوں کے جان سے ہاتھ دھونے کا باعث بنے ہیں۔

جنرل رحیم صفوی نے کہا : امریکی اور ان کے چٹہ بٹے اپنی شکست و ناکامی کو چھپانے کی بہت کوشش کر رہے ہیں مگر دنیا پر واضح ہو چکی ہے کہ باطل ہر موڑ پر شکست کھا رہی ہے ۔ /۹۸۹ /۹۳۰ /۳۲۵/

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬