‫‫کیٹیگری‬ :
26 September 2016 - 11:55
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 423467
فونت
حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت سے علماء و ذاکرین پر عائد غیر قانونی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا: عزاداری پر کسی قسم کی پابندی قبول نہیں ۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری

 

 

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے امام بارگاہ گلستان زہرا لاہور میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام منعقد تحفظ عزاداری کانفرنس سے خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا: حکومت سے علماء و ذاکرین پر عائد غیر قانونی پابندیاں ختم کرے ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ صوبائی اور مرکزی حکومتوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ کو مجالس اور جلوسوں کو مکمل سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں کہا: نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں علماء، خطباء اور ذاکرین پر غیر آئینی پابندیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین جعفری نے حکومت سے غیر آینی پابندیوں کو مکمل طور پر ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا اور کہا: عزاداری سید الشہداء ہماری شہ رگ حیات ہے، جس کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے، عزاداری کے دفاع کیلئے ہم اپنی جانیں پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے، خواہ وہ راولپنڈی، لاہور، کراچی یا پاکستان کا کوئی بھی کونہ ہو۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ہم عزاداری سید الشہداء کیلئے بانیان مجالس اور عزاداروں سے مکمل تعاون کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں کہا: کانفرنس کے شرکاء کو یقین دہانی کرائی کہ اس سال کا محرم الحرام ان شاء اللہ اب تک کا پُرامن محرم ہوگا ۔

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کانفرنس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا: پاکستان اس وقت چاروں اطراف سے دشمن کے خطرات سے گھرا ہوا ہے، بھارت کا درندہ صفت وزیراعظم کشمیر میں جاری مظالم پر پردہ ڈالنے کیلئے بزدلانہ کارروائیوں کا سہارا لے رہا ہے۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ صوبائی اور مرکزی حکومتوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ کو مجالس اور جلوسوں کو مکمل سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں: کہا نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں علماء، خطباء اور ذاکرین پر غیر آئینی پابندیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔

حجت الاسلام والمسلمین جعفری نے حکومت سے غیر آینی پابندیوں کو مکمل طور پر ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا اور کہا : عدلیہ اور چیف جسٹس آف پاکستان بھی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ان پابندیوں کیخلاف سوموٹو نوٹس لے۔

انہوں نے آخر میں کہا: پاکستان کی غیور عوام دفاع وطن کیلئے اپنی جانیں دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬