26 September 2016 - 13:26
News ID: 423475
فونت
ڈاکٹر حسن روحانی:
اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر مملکت نے کنییا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات میں کہا: دہشت گرد ی کے خلاف جنگ کے میدان میں بھی ایران اور کینیا، علاقائی اور عالمی سطح پر ایک دوسرے سے تعاون کرسکتے ہیں ۔
ڈاکٹرحسن روحانی اور جاسٹین ادناہون

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر مملکت ڈاکٹرحسن روحانی نے کنییا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر جاسٹین ادناہون سے ملاقات میں افریقی ملکوں کے ساتھ تعلقات کی توسیع اور استحکام کو اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کا اصول قراردیا ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ کینیا، براعظم افریقا میں ایران کے دوست ملکوں میں سے ایک ہے اور تہران مختلف شعبوں خاص طور پر اقتصادی میدانوں میں نیروبی کے ساتھ تعلقات کی توسیع کا خیر مقدم کرتا ہے کہا: ٹیکنیکل اور انجینیئرنگ کے شعبے ، ایران سڑک سازی ، ڈیم کی تعمیر اور انرجی کے شعبوں میں کینیا کے پروجیکٹوں کو آگے بڑھانے کے لئے نیروبی کا ساتھ دینے کے لئے تیار ہے ۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایٹمی معاہدے اور پابندیوں کے خاتمے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ کا راستہ پہلے سے بھی زیادہ ہموار ہوگیا ہے دہشت گردی کو پوری دنیا کے لئے ایک  بڑا چیلنج  قراردیا اور کہا: اس لعنت کا جڑ سے خاتمہ کیاجانا ضروری ہے ، دہشت گرد ی کے خلاف جنگ کے میدان میں بھی ایران اور کینیا، علاقائی اور عالمی سطح پر ایک دوسرے سے تعاون کرسکتے ہیں ۔

کینیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ادناہون نے بھی اس ملاقات میں یہ کہتے ہوئے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ سبھی میدانوں میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے کہا: ایٹمی معاہدے کے بعد تہران اور نیروبی کے درمیان تعلقات میں زیادہ سے زیادہ توسیع کا راستہ ہموار ہوگیا ہے ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۳۱۱

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬